بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تہنیتی پیغام

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے  بوآو ایشیائی فورم  کے سالانہ اجلاس دو ہزار سترہ کے لیے ایک تہنیتی پیغام دیا۔   چین کے صدر نے  اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے قیام کے بعد گزشتہ سولہ برسوں میں  بو آو ایشیائی فورم  ایشیائی ممالک میں اتفاق رائے کے حصول، باہمی تعاون  کے فروغ اور  ایشیا کے اثرات کی وسعت کے سلسلے میں اہم کردار  ادا کر چکا ہے۔میزبان کی حیثیت سے چینی حکومت فورم کی حاصل کردہ کامیابیوں پر بڑی خوشی محسوس کرتی ہے اور  فورم کی ترقی کے لئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کا دلی شکریہ ادا کرتی ہے۔
چینی صدر نے  اس بات پر زور دیا کہ  اس مرتبہ  بو آو ایشیائی فورم  کے سالانہ اجلاس کا موضوع ہے عالمگیریت اور  آزاد تجارت کا مستقبل۔اس سے ظاہر ہوا ہے کہ عالمی برادری اور خاص کر ایشیائی ممالک معیشت کی عالمگیریت کے عمل کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ فورم کے شرکاء متعلقہ امور پر گہرا تبادلہ خیال کریںگے اور دنیا اور ایشیا کی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنے اپنے تصورات اور  فارمولے پیش کریںگے تاکہ عالمگیریت کے پائدار عمل کو مسلسل فروغ دیا جا سکے جو سب ممالک کے لئے مفید ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here