چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل اور سانشا ٹی وی کے جزیرہ یانگشنگ میں مشترکہ سٹوڈیو کا افتتاح

0

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے وائس آف ساوتھ چائنہ سی اور سانشا ٹی وی کے اشتراک سے ایک سٹوڈیو جزیرہ یانگشنگ پر قائم کیا گیا ہے۔ چوبیس مارچ کو اس سٹوڈیو  کی افتتاحی تقریب میں چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل  کے ڈائریکٹر جنرل وانگ گنگ نین سمیت دیگر اعلی حکام  نے  شرکت کی۔
اس سٹوڈیو کے قیام کے بعد دونوں فریق یانگشنگ جزیرے پر نامہ نگار ٹیم بھیجیں گے،جو جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں انٹرویوز کریں گے ۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل  کے ڈیریکٹر جنرل وانگ گنگ نین نے کہا کہ اس سٹوڈیو کا قیام نہ صرف چین کے صوبہ ہائی نان کے بین الاقوامی سیاحتی جزیرے کی تعمیر کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ  بحیرہ جنوبی چین کے آس پاس کے  ممالک اور علاقوں کے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے بھی مفید ثابت ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY