بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس دو ہزار سترہ کا افتتاح

0

بو آو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس دو ہزار سترہ  کی افتتاحی تقریب پچیس تاریخ کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے قصبے بو آو میں منعقد ہوئی۔موجودہ فورم کا موضوع ہے عالمگیریت اور  آزاد تجارت کا مستقبل۔شرکاء دی بیلٹ اینڈ روڈ، اقتصادی ترقی، اصلاحات اور  نئی معیشت سمیت چار  پہلووں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریںگے ۔ پچاس سے زائد ممالک اور علاقوں سے آنے والے ایک ہزار سات سو سے زیادہ سیاسی اور  صنعتی و کاروباری شخصیات اور تھنک ٹینکس کے دانشور موجودہ فورم میں شرکت کر رہےہیں۔
چین کے نائب وزیر اعظم جانگ کاو لی نے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور  خطاب بھی کیا۔اپنی تقریر میں انہوں نے اپیل کی کہ امن ، تخلیق، کھلے پن ، شراکت داری اور  انصاف کے ترقیاتی تصور کے تحت  علاقائی تعاون کو مضبوط کیا جائے، تخلیقات پر مبنی نئی معیشت  تشکیل دی جائے، اور  معیشت کی عالمگیریت کے عمل کو آگے بڑھایا جائے۔
اپنے خطاب میں جناب جانگ کاو لی نے خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کے سلسلے میں پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ ترقی کے ثمرات کو شیئر کرنا چاہتا ہے۔ اور یہی دی بیلٹ اینڈ روڈ کا اصل مقصد ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY