چین اور غیرملکی میڈیا کے راہنماوں کے ایشیائی میڈیا کے تعاون پر اتفاق

0

 مارچ کی  تیئیس تاریخ کو بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس کے تحت میڈیا راہنماوں کا گول  میزاجلاس چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقد ہوا۔چین،پاکستان،امریکہ،روس،جاپان،جنوبی کوریا ،نیوزی لینڈ،تھائی لینڈ اور ترکی سمیت پندرہ ممالک کے اکیس میڈیا راہنماوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے ایشیائی میڈیا کے تعاون کے نئے مستقبل کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا اور  ایشیائی میڈیا کے تعاون کی تنظیم  کے قیام پر اتفاق کیا ۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے سربراہ وانگ گنگ نیان نے صحافیوں کو بتایا کہ بین الاقوامی مواصلات کی صلاحیت اور ایشیائی میڈیا کی آواز کی طاقت بلند کرنا ایشیائی میڈیا کا اتفاق رائے ہے۔ ایشیائی میڈیا کے تعاون کی تنظیم  کا قیام ایشیائی سامعین کی مشترکہ خواہش ہے۔  تہذیبوں کے درمیان  مواصلات کو فروغ دینا مختلف ممالک کے عوام کے باہمی افہام و تفہیم اور میل جول کا موئثر طریقہ ہے۔
اجلاس کے بعد  پرس کانفرنس میں پاکستان  براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت دس میڈیا  کے اداروں نے ایشیائی میڈیا کے تعاون کی تنظیم  کے بانی اراکین بننے کا اعلان کیا ۔یہ اقدامات ایشیائی میڈیا کے تعاون کو اداروں کی شکل میں لانے کےلئے اہم کرداد ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here