تیئیس تاریخ کو ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے اعلان کیا کہ اس کی کونسل نے تیرہ امید وار اراکین کو اپنے سرکاری اراکین میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔اب تک اے آئی آئی بی کے اراکین کی تعداد ستاون سے بڑھا کر ستر کر دی گئی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ اے آئی آئی بی کی ہمہ گیر خصوصیات اور شراکت داری کو عالمی برادری کی تصدیق حاصل ہوگئی ہے ۔
نئے اضافے کے تیرہ اراکین میں افغانستان سمیت پانچ ممالک جو علاقائی حدود میں واقع ہیں ،شامل ہیں ،اور اس کے علاوہ بلجیم اور کینڈا سمیت آٹھ غیر علاقائی ممالک بھی شامل ہیں ۔ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی کشش میں ایشیائی حدود سے باہر دنیا بھر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کی عالمیگریت اور ہمہ گیر خصوصیات نمایاں ہورہی ہیں ۔اس کے علاوہ اے آئی آئی بی کی شراکت داری کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اراکین حصہ لے رہے ہیں اور تعاون کی گنجائش کو مزید توسیع کیا جارہا ہے۔ہم ایک بہت خوبصورت مستقبل دیکھ سکتے ہیں۔