چائنا ریڈیو انٹرنیشنل ، بو آو ایشیائی فورم اور چین کی پبلک ریلیشنشپ فیڈریشن کے زیر اہتمام میڈیا لیڈرز کی گول میز کانفرنس جلد ہی چین کے صوبہ ہائی نان کے قصبے بو آو میں منعقد ہوگی۔ حالیہ دنوں میں گول میز کانفرنس کے میزبان نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سروے میں شریک ستر فیصد سے زیادہ چینی باشندے ایشیائی ملکوں کے میڈیا کے باہمی تعاون کو ضروری سمجھتے ہیں اور اس ضمن میں ہونے والے تعاون پر اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیا ئی میڈیا کے تعاون کے ذریعے دنیا میں ایشیا کی آواز کو بلند کیا جائیگا اور ایشیائی ملکوں کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جائیگا۔