چین کی موبائل کمپنی شاو می نے بیس تاریخ کو اعلان کیا کہ شاو می فاکس کان کارپوریشن کے تعاون سے بھارت میں موبائل فون کا دوسرا پیداواری یونٹ لگائے گی۔۔
اطلاع کے مطابق یہ کارخانہ بھارت کی مشرقی ریاست آندھرا پردیش کے شہر سری میں قائم کیا جائیگا۔ اس پیداواری یونٹ کے آغاز کے بعد بھارت میں شاو می کمپنی ہر ایک سیکنڈ میں ایک موبائل بنانےکی صلاحیت کی حامل ہو جائے گی۔اس سے مقامی باشندوں کے لئے روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔یاد رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں بھارتی مارکیٹ میں داخلے کے بعد ہی شاو می نے بھارت میں موبائل فون کی تیاری کا آغاز کیا۔مارچ دو ہزار سولہ تک بھارت میں فروخت ہونے والے پچھتر فیصد شاو می موبائل بھارت میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔مذکورہ نئے کارخانے کے آغاز کے بعد یہ تناسب پچانوے فیصد تک پہنچ جائے گا۔
تازہ ترین سروے کے مطابق دو ہزار سولہ کے آخر تک بھارتی موبائل مارکیٹ میں شاو می موبائل کی فروخت کا تناسب دس اعشاریہ سات فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔