عالمی انسانی حقوق کی صورتحال کی بہتری اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کو آگے بڑھانے کے لیے چین کی طرف سے پیش کردہ پانچ اصول

0

اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزر لینڈ میں دیگر عالمی تنظیموں میں متعین چین کے  مستقل مندوب ما چو شو نے بیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے چونتیسویں اجلاس میں ترقی پزیر ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق  کی صورت حال کو بہتر بنانے اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کو آگے بڑھانے کے موضوع پر ایک تقریر  کی۔ تقریر میں اس بات پر  زور دیا گیا ہے کہ مختلف ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی چاہیئے کہ عالمی انسانی حقوق کی صورت حال  کو ترقی دی جائے اور اس کو  بہتر بنایا جانا چاہیئے ۔عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی بہتری  اور پائدار ترقی کو آگے بڑھایا جانا چاہیئے اور  مشترکہ ہم نصیب  کمیونٹی قائم کی جائے گی۔
عالمی انسانی حقوق  کی صورت حال  کو بہتر بنانے اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کو آگے بڑھانے  کے  حوالے سے  انہوں نے پانچ  اصول پیش کیے ہیں۔پہلا، عالمی برادری قومی خود مختاری کی مساوات پر قائم  رہے۔دوسرا، کثیرالطرفہ  نظریات  پر کاربند رہے۔ تیسرا،  باہمی  تعاون  کو فروغ دیا جائے۔ چوتھا، کھلےپن  اور شراکت داری پر مبنی تعلقات   قائم کیے جائیں اور دنیا کی کثیرالجہتی ثقافت کا احترام کیا جائے۔ پانچواں، پرامن ترقی پر گامزن رہا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY