دی بیلٹ اینڈ روڈ کی سرکاری ویب سائٹ کی باضابطہ لانچنگ

0

 اکیس مارچ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی سرکاری ویب سائٹ باضابطہ طور پر لانچ ہوئی۔ویب سائٹ کی  مائکرو بلاگنگ اور وی چیٹ اکاونٹ کا   باضابطہ آغاز ہوا ۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ کی سرکاری ویب سائٹ،دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر  کی رہنما ٹیم کے آفس کی قیادت میں  چین کے  قو می انفارمیشن سینٹر نے قائم کی۔اس ویب سائٹ کا مقصد  معلومات  کی شیئرنگ ،تہذیب و تمدن کا پھیلاو،تعاون اور باہمی مفادات ،اندرون اور بیرون ملک سے استفسارات کا  جواب دینا ،دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تصور کی وضاحت کرنا شامل ہے اس کے علاوہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے بارے میں اندرون اور بیرون ملک کے قانون اور پالیسیوں  کو جاری کرنا ،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی پیش رفت اور ثمرات سے  آگاہ کرنا اور کنارے کے ممالک کے کاروباری اداروں، تنظیموں  اور عوام کو  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے  انفارمیشن  سروس اور تبادلہ خیال کا پلیٹ فارم پیش کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY