چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کا چین اور فلپائن کے درمیان وسیع، ٹھوس اور گہرے تعاون کے فروغ پر زور

0

چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے اٹھارہ  تاریخ کو  منیلا میں چین ۔فلپائن تجارتی معاشی فورم سے خطاب کرتے ہوئے  فریقین کے درمیان وسیع، ٹھوس اور گہرے تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور فلپائن کے جغرافیائی خدوخال اور ثقافت آ پس میں ملتی ہے اور دونوں ملکوں کی معیشتیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔جناب وانگ نے  سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ چین اور فلپائن کے درمیان بہتر دو طرفہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی تعاون کو  وسیع اور مضبوط کریں تا کہ دونوں ممالک کے عوام  اس سے مستفید ہو سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور فلپائن کے درمیان گزشتہ برس باہمی تجارت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے  جو کہ فلپائن کی مجموعی بیرونی تجارت کا 15.4 فیصد بنتا ہے۔چین فلپائن کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے۔جناب وانگ نے شرکاء کو بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان روابط فروغ پا رہے ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان ہر ہفتے 159 پروازیں آ تی ہیں جس میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ تعلیم ،سائنس ،ثقافت کے شعبوں میں تبادلے اور تعاون فروغ پا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین فلپائن میں شاہراہوں ،ریلوے ،ہوائی اڈوں ،بندرگاہوں اور پلوں کی تعمیر میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY