چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے سترہ تاریخ کی صبح کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کےسیاسی اعتماد کی بنیاد مضبوط ہے ۔دونوں فریقوں کے ٹھوس تعاون سے عمدہ ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ انھون نے کہا کہ کل چینی صدر شی جن پھنگ نے آپ سے باہمی تعلقات سے حاصل ہونے والے ثمرات پر بات چیت کی ۔ چین مختلف ممالک کے اپنی صورت حال کے مطابق ترقی کےمناسب راستے کے انتخاب کااحترام کرتا ہے ۔چین ملک کے استحکام کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوشش کی حمایت کرتا ہے ۔ چین سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے اہم شعبوں میں پیداوری صلاحیت کے تعاون پر عمل درآمد کرنے ،عالمی امور میں مشاورت کو مضبوط بنانے پر تیار ہے ۔ چین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بھر پور کوشش کرتا رہے گا ۔
چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نےکہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے پرامن ماحول کی ضرورت ہے ۔ چین مختلف چیلنجوں کے مقابلےاور عالمی امن کے تحفظ کے لیے سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔
سلمان بن عبدا لعزیز السعود نے کہا کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے تعاون کے مستقبل کے حوالےسے پر امید ہے ۔ سعودی عرب چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ اور چین کے ساتھ مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تیار ہے ۔