فلپائن کے صدر سے چینی نائب وزیر اعظم کی ملاقات

0

فلپائن کے صدر روڈریگو  ڈوٹریٹ نے سترہ تاریخ کو  شہر ڈاواؤ میں دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیر اعظم وانگ یانگ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وانگ یانگ نے کہا کہ فلپائن کے صدر نے  پچھلے سال اکتوبر میں چین کا کامیاب دورہ  کرتے ہوئے چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی ۔ اور اس  طرح چین فلپائن تعلقات بہتر ہو رہے ہیں  اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا بہت روشن مستقبل ہو گا ۔ انھون  نے کہا کہ ان کے موجودہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کو آگے بڑھانا ہے ۔ انھون نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ فلپائن کے ساتھ مل کر جنوبی بحرہ چین کےمسئلے   کو مناسب طور پر حل کیا جائے ۔

اس موقع پر فلپائن کے صدر نے کہا کہ فلپائن چین کے ساتھ  موجودہ تعلقات پر مطمئن ہے اور چاہتا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کے  فروغ  اور چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو مضبوط  بنایا جائے ۔

فلپائن میں  قیام کے دوران  چینی نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے چین آسیان سیاحتی تعاون کے سال کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here