پاکستان کا خشکی سے سطح آب پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

0

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نے خشکی سے پانی میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا  اس موقع پروائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل خان ہشام بن صادق بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس میزائل نے سمندر میں اپنے مقررہ ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ اس میزائل کی پاک بحریہ میں شمولیت سے آپریشنل دائرہ کار مزید وسیع اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here