ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹرز کے موبائل حاصل کرے گی

0

لاہور: ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹرز کے موبائل فون حاصل کرنے کیلئے پی سی بی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کے موبائل فونز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضبط کر رکھے ہیں۔

ایف آئی اے تحقیقات کیلئے کرکٹرز کے موبائل پی سی بی سے حاصل کرتے ہوئے ایپلیکیشنز کا جائزہ لے گی۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کیلئے موبائل فونز ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here