کراچی : پاکستانی کسانوں کیلئے بہتر فصل کی کٹائی اور پیداوار سمیت دیگر زرعی ضروریات کیلئے الغازی ٹریکٹراپنی نوعیت کا منفرد جدید کمبائن ہارویسٹر نیو ہالینڈ برانڈ متعارف کرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ہارویسٹر ایک یونٹ تجرباتی بنیاد پر پاکستان درآمد کیا گیا ہے اور اس کو جنوبی اور وسطی پنجاب میں پیش کیا جارہا ہے ، ہارویسٹر کے عملی کام کے مظاہرے مارچ 2017ء میں پہلے ہی شروع کرد یے گئے ہیں۔عملی کام کے مظاہروں کے بعد اس خوبصورت ہارویسٹر کو ابتدائی طور پر درآمد اور تجارتی پیمانے پر فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔الغازی ٹریکٹر کو یقین ہے کہ یہ نیا کمبائن ہارویسٹر پرانے استعمال شدہ کمبائن ہارویسٹر کا متبادل ثابت ہوگا اور فصلوں کو 8 سے دس فیصد تک ضائع ہونے سے بچائے گا۔