سعودی فرمانروا،چینی صدر کے مذاکرا ت، 14معاہدوں پر دستخط

0

بیجنگ : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورچین کے موقع پر باہمی تعاون کے 14معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔ چین کے نائب وزیر خارجہ جان منگ نے بتایا کہ چین کے صدر شی چن پنگ اور شاہ سلمان نے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے 14سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

جان منگ نے کہا کہ ان معاہدوں کا تعلق تعاون کے وسیع تر شعبوں سے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریباً 65 ملین امریکی ڈالر کی پیداواری گنجائش اور سرمایہ کاری بارے مفاہمت کی ایک یادداشت میں تعاون کے 35 منصوبے شامل ہیں ،سعودی فرمانروا چینی صدر کے مہمان کے طورپر 15سے 18مارچ تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں ۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY